یوم علیؓ:صوبہ میں30 ہزار پولیس افسر و اہلکارڈیوٹی دینگے

یوم علیؓ:صوبہ میں30 ہزار پولیس افسر و اہلکارڈیوٹی دینگے

پولیس اہلکار جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں :آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے تناظر میں صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت رکھی جائیگی اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں گے ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 30 ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار تعینات کیے جائینگے ۔ لاہور میں 8 ہزار سے زائد افسر و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے ۔ شرکا کی چیکنگ کے لیے 2029 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 297 واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے جائینگے ۔ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کے ذریعے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی ۔آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکار جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں ۔ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں کا مؤثر انتظام کیا جائے ۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز مشترکہ حکمت عملی کے تحت سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں