صوبائی وزیر کاحلقے کادورہ ،مسائل حل کئے جارہے :بلال یاسین
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، عوام کے مسائل سنے اور ۔۔
ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے مختلف گلیوں کا دورہ کیا اور بچوں میں گل مل گئے ۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کی دہلیز پر مسائل کو حل کیاجارہاہے ۔وزیر اعلیٰ نے متوسط طبقات کیلئے فلاحی منصوبوں کا آغاز کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ سہولت بازاروں میں اشیا خورونوش کی مناسب داموں میں فراہمی بہت بڑا ریلیف ہے ۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے دہائیوں کے گھمبیر مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کا سفرجاری رہے گا۔