مال روڈ مری کی بیوٹیفکیشن کا کام تیز منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری مال روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن اور بہتری کے منصوبے کے تحت آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو اور سیاحوں کو بہتر اور پرکشش ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انتظامیہ کے مطابق مال روڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے کشادہ، ماحول دوست اور عالمی معیار کے سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔