2ڈویژنزکی پولیس کی کارکردگی کاجائزہ

2ڈویژنزکی پولیس کی کارکردگی کاجائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ کی زیرِ صدارت سول لائنز و سٹی ڈویژنز پولیس کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ہوا۔۔

،جرائم کی روک تھام اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے کہا موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تمام پولیس افسر الرٹ رہ کر فرائض انجام دیں۔ یوم علیؓ کی مجالس و جلوس، یوم القدس ریلی اور عید الفطر کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔حساس اور ہاٹ سپاٹ علاقوں میں مؤثر کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں کی شکایات کے فوری ازالے اور انکے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مؤثر اقدامات کرنے اور شہر کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں