آر ڈی اے کاروباری برادری کی معاونت جاری رکھے گا ،ڈی جی

 آر ڈی اے کاروباری برادری کی معاونت جاری رکھے گا ،ڈی جی

ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے عامر خٹک کے زیر صدارت آرڈی اے کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چیف پلانر آر ڈی اے محمد طاہر میو اور ڈائریکٹر انجینئرنگ آر ڈی اے محمد انور باران نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کے اطراف سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے جدید ٹاؤن پلاننگ کے تحت ترقی اور جدیدیت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جامع اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے شہری پھیلاؤ اور تجاوزات جیسے مسائل کے مؤثر حل میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آر ڈی اے کاروباری برادری کی معاونت جاری رکھے گا اور ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں