شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،ڈی آئی جی
نما زتر اویح ،سحر ی کے اوقات میں مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق نے ایس ایس پی آ پر یشنز کے ہمر اہ نما زتر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی۔ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔