مون سون سیزن سے قبل انتظامات مکمل کئے جائیں ،چیئرمین سی ڈی اے
ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں سیلاب آنے یا پانی کھڑا ہونے کے امکانات ہوں
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رواں برس مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے قبل از وقت کئے گئے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اجلاس کا مقصد مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے قبل از وقت تیار رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران کیپیٹل ایمرجنسی سروس لیڈ رول ادا کریگی۔
تمام نشیبی علاقوں کیساتھ ساتھ ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں سیلاب آنے یا پانی کھڑا ہونے کے امکانات ہوں۔ ایسے علاقوں کی بھی نشاندہی کی جائے جو گزشتہ برس مون سون بارشوں سے متاثر ہوئے ۔ گزشتہ سال کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل ازوقت انتظامات تجویز کیے جائیں۔ مون سون سیزن سے قبل انتظامات کے حوالے سے بھر پور پلاننگ اور اس کے مطابق ورکنگ کرنا نہایت ضروری ہے ۔