کاروباری تعلقات میں لاکھوں کی اجناس خوردبرد
غلہ منڈی میں ملزم کے گودام میں خوردبردپر مقدمہ درج کرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں لاکھوں روپے مالیت کی اجناس کو خوردبرد کر لیا گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مزمل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ غلہ منڈی میں ملزم کے گودام میں لاکھوں روپے کی اجناس کو بطور امانت رکھوایا گیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر ملزم نے مبینہ طور پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کر لیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔