جیولر کی دکان سے لاکھوں مالیت کا سونا چوری

 جیولر کی دکان سے لاکھوں مالیت کا سونا چوری

تھانہ ریل بازار کے علاقے میں سمیر کی دکان میں واردات پر مقدمہ درجشہری سے موبائل چھین لیا، دومقامات پرموٹر سائیکل ، بجلی کا میٹر غائب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جیولر کی دکان سے لاکھوں روپے کا سونا چوری کر لیا گیا۔تھانہ ریل بازار کے علاقے میں سمیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی دکان سے لاکھوں مالیت کا سونا چوری کرلیا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تھانہ صدر کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر عمران نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے جارہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم خدمت مرکز میں کام کے سلسلہ میں آیا حسن نامی شہری موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم افراد اسکی موٹر سائیکل لے گئے ۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میراں والا چوک میں واقع توقیر نامی شہری کی فیکٹری کے باہر نصب کیا گیا بجلی کا میٹر رات کی تاریکی میں ملزموں نے چوری کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں