پولیس ملازمین ظاہر کرکے نقدی ، موبائل ہتھیالیا
عاصم کیساتھ نوسر بازوں کی ملت ٹاؤن کے علاقہ سیم پلی پرواردات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان ہتھیالیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عاصم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ سیم پلی کے قریب ملزموں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد ملزم دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمو ں کی تلاش شروع کردی ہے ۔