ستھرا پنجاب کے ورکرز کاتنخواہوں میں کٹوتی پر احتجاج

ستھرا پنجاب کے ورکرز کاتنخواہوں میں کٹوتی پر احتجاج

ورکرز کوپوری تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائیگی:آپریشن منیجر وقاص

لالیاں(نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز تنخواہوں میں کٹوتی پر سراپا احتجاج ،سرگودھا فیصل آباد روڈ بلاک کر دیا ۔لالیاں میں ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز اور رکشہ ڈرائیورز پوری تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے اور لاری اڈہ کے قریب سرگودھا فیصل آباد روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا جس پر ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں احتجاجی ورکرز کا موقف تھا کہ پنجاب حکومت نے ورکرز کو 40 ہزار سیلری دینے کا اعلان کیا مگر ہمیں 37 ہزار کے حساب سے فی کس ادائیگی کی جا رہی ہے اطلاع پر ایس ایچ او لالیاں اور ستھرا پنجاب کے آپریشن منیجر وقاص موقع پر پہنچ گئے اور ورکرز کے مطالبات پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ آپریشن منیجر نے بات چیت کرتے کہا کہ ورکرز کو حکومتی ہدایات کے مطابق پوری تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا اور دیگر شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا جس پر ورکرز نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں