دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار ، دفاتر سیل

  دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار ، دفاتر سیل

عوام کوپلاٹ خریدنے سے قبل سکیم کی قانونی حیثیت چیک کر نیکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری کی ہدایات پر انفورسفٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات کو مسمار اور دفاتر کو سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا و دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ کرتے ہوئے ہاؤسنگ کالونیوں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو دومقات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں قائم کی جا رہی تھیں جن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دیواریوں، سیوریج سسٹم، عارضی سڑکوں اور دیگر ناجائز تعمیرات کو مسمار اورموقع پر موجود انکے دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈویلپر زکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے تمام تر قانونی تقاضے اور محکمانہ شرائط پوری کر کے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جا سکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے عوام کو بھی مطلع کیا ہے کہ وہ کہیں بھی پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت ضرور چیک کر لیں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں