ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں انسدادِ ڈینگی سپرے

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں انسدادِ ڈینگی سپرے

سپرے مہم کے دوران تمام بلاکس، گراؤنڈز، باغیچے کور کیے جا رہے :انتظامیہ

فیصلآباد(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج فیصلآباد میں طلبہ کی صحت و تحفظ کے پیشِ نظر انسدادِ ڈینگی سپرے مہم کا آغاز کردیا گیا۔پرنسپل کی زیرِ نگرانی شروع کی گئی مہم نہایت منظم اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت انجام دی جا رہی ہے ، تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران طلبہ محفوظ اور صحت مند ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق سپرے مہم کے دوران ادارے کے تمام بلاکس، گراؤنڈز، باغیچے اور اطراف کے علاقے خصوصی توجہ کے ساتھ کور کیے جا رہے ہیں۔

طلبہ کی صحت اور صاف ستھرا تعلیمی ماحول برقرار رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول ہمیشہ صفائی، نظم و ضبط اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں مثال رہا ہے اور یہ مہم اسی تسلسل کا حصہ ہے ۔ انہوں نے والدین اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ بھی گھروں اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھ کر ڈینگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں