ٹھیکریوالا میں زیادہ گندم اگاؤ مہم، زرعی ریلی کا انعقاد
زرعی یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلبا اور محکمہ زراعت کے افسروں کی شرکت
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے ایگریکلچر آفیسر مرکز ٹھیکریوالا میاں رضوان رشید کی قیادت میں زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں زرعی ماہرین کی قیادت میں اڈا پینسرہ پر روڈ شو اور ریلی نکالی گئی، جس میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء و طالبات اور محکمہ زراعت کے افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ریلی کا مقصد کاشتکاروں کو آگاہی دینا تھا کہ گندم ملک کی فوڈ سکیورٹی کے لیے اہم ہے ، لہٰذا زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کی جائے ۔