جڑانوالہ:ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا سرپرائز وزٹ، سکول میں صفائی اور تعلیمی معیار کا جائزہ

جڑانوالہ:ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا  سرپرائز وزٹ، سکول میں صفائی  اور تعلیمی معیار کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ عبدالغفار نے گورنمنٹ پرائمری سکول 206 ر۔ب کا اچانک وزٹ کیا۔۔۔

جس کے دوران سکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور کلاس روم میں بچوں سے سوالات پوچھے۔وزٹ کے دوران صفائی و ستھرائی کا جائزہ بھی لیا گیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے اور یہ انسان کے کردار کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں