محبت مصطفیؐ سے معاشرے میں نفرت ختم کی جا سکتی آصف رضا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) محبت مصطفی کے پیغام کو عام کر کے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
اسوہ رسول ایک مکمل ضابطہ حیات اور کامل نمونہ ہے اور آپ کے تربیت یافتہ افراد نے لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کی۔ حضور نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے ۔یہ باتیں پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے سیکٹر صدر PP-98 میاں محمد عادل قادری کی شادی کے موقع پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔