دشمنی پر دکاندار کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا

 دشمنی پر دکاندار کو چھریوں  کے وار سے شدید زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی پر دکاندار کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا۔

 تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالغفار نے پولیس کو بتایا کہ وہ اکبر چوک کے قریب اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم زبردستی دکان میں داخل ہوگئے اور اسے قابو کرکے تیز دھار چھری سے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں