سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کیلئے میکنزم بنانیکی ہدایت
لائٹس کو روشن کرنے کیلئے ٹائم لائنز مقرر کرکے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کیا جائےمیونسپل سروسزکی فراہمی میں شہریوں کو شکایات نہیں ہونی چاہئیں:کمشنر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنر فیصل آبادڈویژن/ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیرانور کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں روشن فیصل آباد پروگرام کے تحت شاہرات پر سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے کے بارے میں بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا غیرفعال سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل بنانے کیلئے مربوط میکنزم بنائیں اور ٹائم لائنز مقرر کرکے سٹریٹ لائٹس روشن کرنے کیلئے ٹیموں کو متحرک کیا جائے ۔ شہر بھر میں 6 ٹیمیں اور11 وہیکلز سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کیلئے سرگرم نظر آنی چاہئیں جبکہ باقی ماندہ3 وہیکلز کی بھی فوری مرمت کرائی جائے ۔انہوں نے کہا شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے لہذا میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایسا تسلسل قائم کیا جائے کہ شہریوں کو شکایات نہ ہوں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،سی او میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی اور دیگر افسر موجود تھے ۔