کمشنر کا کوڑا کولیکشن پوائنٹ کا دورہ، اضافی مشینری لگانے کا حکم

کمشنر کا کوڑا کولیکشن پوائنٹ کا دورہ، اضافی مشینری لگانے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ عوامی شکایات کے بعد راجہ والا کے قریب فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کولیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا اور شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے اضافی مشینری اور ورک فورس لگانے کی ہدایت کی تاکہ کوڑا روزانہ تیزی سے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جا سکے ۔

کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں کوڑا لیکر جانے والی وہیکلز کو مناسب طریقے سے ڈھانپیں تاکہ ڈمپنگ پوائنٹ تک جاتے ہوئے کوڑا سڑکوں پر نہ گرے اور تعفن پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کولیکشن پوائنٹ کی دیواروں کو اونچا کرنے اور دیواروں پر ایف ڈبلیو ایم سی کے تھیم کا پینٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آبادیوں کے نزدیک قائم ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کو شہر سے باہر دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے مؤثر پلاننگ کی جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی روف احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں