ٹو بہ :صفائی اور جمالیاتی منصوبوں کی تکمیل تیزی سے جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی زیر نگرانی شہر میں صفائی اور جمالیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں،اس سلسلے میں کینال روڈ پر کرب سٹونز کی رنگ کاری کی جا رہی ہے تاکہ سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ساتھ ہی شہر کے اہم راستوں اور عوامی مقامات پر موجود درختوں کے تنوں کی بھی سفید رنگ کاری کی جا رہی ہے ، جس کا مقصد نہ صرف درختوں کو کیڑوں اور سورج کی شدت سے بچانا ہے بلکہ شہر کے ماحول کو مزید خوشگوار اور دلکش بنانا بھی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے بتایا کہ شہری سہولت اور جمالیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات شہر بھر میں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے ، شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عمل میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments