ڈویژن میں جعلی سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈویژن میں جعلی سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں جعلی سگریٹس کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے آئندہ دنوں میں آن گراؤنڈ اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سگریٹ کی مینوفیکچرنگ، ویئر ہاؤسز، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور ریٹیلرز کو کڑی نگرانی میں لایا جائے گا، جبکہ ریونیو اور ایکسائز ٹیمیں ایپلی کیشن کے ذریعے موقع پر سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی جانچ اور رپورٹنگ کریں گی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز، ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں کمشنر نے ایف بی آر کو چاروں اضلاع میں فوکل پرسن مقرر کرنے اور ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق ریونیو و ایکسائز انسپکٹرز کی ٹریننگ کے لیے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران کو ایپ کے استعمال، نشاندہی اور دیگر طریقہ کار سے مکمل آگاہی دی جائے تاکہ فیلڈ ٹیمیں موقع پر موجود سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی درست چیکنگ اور رپورٹنگ کر سکیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اضلاع میں پٹواریوں اور ایکسائز انسپکٹرز کی فہرستیں مرتب کریں اور کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل رکھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں