وزیر توانائی فیصل کھوکھرکا پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ

 وزیر توانائی فیصل کھوکھرکا پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ

عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کی جائیگی:گفتگو، پلانٹ پر بریفنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری توانائی فرخ نوید اور سی ای او سلمان ذکریا بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر کو 1,263 میگاواٹ پنجاب پاور پلانٹ جھنگ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پلانٹ پاور جنریشن پالیسی 2015 کے تحت کام کر رہا ہے ۔ پلانٹ کی بجلی کا واحد خریدار سی پی پی اے ہے ۔ نیپرا منصوبے کا ریگولیٹر، RLNG ایندھن SNGPL فراہم کر رہا ہے۔ پلانٹ سالانہ 10.5 بلین یونٹ بجلی قومی گرڈ کو فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا پنجاب کو جدید اور کم اخراج توانائی ذرائع کی طرف لے جانا ترجیح ہے ۔ مستقبل کے توانائی منصوبے عالمی معیار کے مطابق تیار کیے جائینگے ۔ عوام کو سستی، قابلِ بھروسہ اور ماحول دوست بجلی فراہم کی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے پاور پلانٹ میں سپورٹس سرگرمیوں کیلئے گراؤنڈز کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے سیکرٹری توانائی اور سی ای اوکے ہمراہ پاور پلانٹ میں پودے بھی لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں