پینسرہ: واپڈا کی غفلت، لٹکتے بجلی کے تار موت کی تلوار بن گئے

پینسرہ: واپڈا کی غفلت، لٹکتے بجلی کے تار موت کی تلوار بن گئے

پینسرہ (نمائندہ دنیا )واپڈا کی مجرمانہ غفلت کے باعث بجلی کے لٹکتے ہوئے تار شہریوں پر موت کی تلوار بن کر لٹکنے لگے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔سب ڈویژن نڑوالا، نزد نیو سبز منڈی آباد حسین آباد میں محکمانہ لاپروائی کے باعث بجلی کے کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے تار گلیوں اور بازاروں میں خطرناک حد تک لٹک رہے ہیں۔

محکمہ کے اہلکار نیو میٹر لگانے کے لیے میٹر سے میٹر کنکشن کر دیتے ہیں، جبکہ مین تار کو بغیر کسی سہارے کے بازار میں لٹکتا ہوا چھوڑ دیا جاتا ہے ۔گلیوں میں مین تار زمین سے دو سے تین فٹ اونچے لٹک رہے ہیں، جو گلی میں کھیلتے بچوں اور گذرنے والوں کے لیے کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پرانے جوڑ سے پلاسٹک ٹیپ اکھڑ چکی ہے اور ننگی تاریں شہریوں کے لیے شدید خطرہ بن گئی ہیں۔شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ چیف فیسکو اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں اور بجلی کے تاروں کو بلند اور محفوظ بنانے کے لیے واپڈا اہلکاروں کو پابند بنائیں تاکہ شہر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں