پی ٹی سی ایل کی تنصیبات سے بھاری مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پی ٹی سی ایل کی تنصیبات سے بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پی ٹی سی ایل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تنصیبات سے رات کی تاریکی میں ملزمان نے پول تاریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کی تنصیبات چوری کر لیں۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔