گوجرہ: جھگڑوں میں تین خواتین تشدد کا شکار، مقدمات درج
گوجرہ (نمائندہ دنیا) لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں گھر میں گھس کر دو حقیقی بہنوں سمیت تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
چک نمبر 316 ج ب کی صفیہ بی بی نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرایا کہ گاؤں مذکور کے ملزمان محمد عظیم وغیرہ اس کے گھر زبردستی داخل ہوئے اور اس کے ساتھ اس کی ہمشیرہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر 363 ج ب کی رمضانہ بی بی کو گاؤں کے اکبر علی نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔