پیرمحل:بجلی تار چوری سے 10 دیہات میں بجلی معطل، مکین متاثر
پیرمحل (نمائندہ دنیا)چوروں نے چک نمبر 689 گ ب موٹروے کے قریب بجلی کے پولز سے 30 لاکھ روپے مالیت کی تاریں چوری کر لیں، جس کے نتیجے میں درکھانہ فیڈر کی تار چوری ہونے سے دس سے زائد دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
واپڈا ملازمین کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ تاریں چوری ہونے سے سینکڑوں مکینوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے اور علاقے میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔