والدین انسداد پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں :عمر عباس
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد بھی موجود تھے ۔مہم 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 4 لاکھ 33 ہزار 838 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم میں 355 ایریا انچارجز، 1916 موبائل، 106 فکسڈ اور 49 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی تاکہ ہر بچے تک قطرے بروقت پہنچ سکیں۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے والدین پر زور دیا کہ وہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم ایک چیلنج ضرور ہے ، لیکن ضلعی انتظامیہ اور صحت کے عملے کی مربوط کوششوں سے مہم کامیابی سے مکمل کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہر بچے کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔