خصوصی بچوں میں جوش معاشرتی ترقی کیلئے ضروری:آصف چودھری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ ہر سطح کی معاشرتی ترقی کے لیے خصوصی بچوں میں زندگی کی امنگ اور جوش و جذبہ بیدار رکھنا ناگزیر ہے۔۔۔
جس کے لیے انہیں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ایک قابلِ ستائش اقدام ہے ۔انہوں نے یہ بات خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور بحالی کی فلاحی خدمات میں مصروف تنظیم اللسان کے زیرِ اہتمام مین کیمپس دھوبی گھاٹ میں منعقدہ ‘‘ونٹر فیسٹیول’’ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر جنرل نے غبارے فضا میں چھوڑ کر ‘‘ونٹر فیسٹیول’’ کا افتتاح کیا۔