شورکوٹ : انٹر تحصیل گرلز سپورٹس چیمپئن شپ کے فائنل میچز

شورکوٹ : انٹر تحصیل گرلز سپورٹس چیمپئن شپ کے فائنل میچز

مقابلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور دیگر کھیل شامل تھے

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )انٹر تحصیل گرلز سکول و کالجز سپورٹس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میچز سپورٹس کمپلیکس شورکوٹ میں منعقد ہوئے ، جن میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (ڈی ایس او) محمد عمران گوشی اور تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم ساجدہ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل وی ٹی آئی خادم حسین، پرنسپل گورنمنٹ انگلش ہائی سکول اکرام الحق کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

آج کے فائنل میچز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اور چناب کالج کی طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔چیمپئن شپ 13 دسمبر سے 17 دسمبر تک جاری رہی۔ ڈی ایس او محمد عمران گوشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور دیگر کھیل شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سپورٹس مقابلے طلبہ و طالبات کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں