جھنگ :کاشتکاروں میں واجب الادا رقوم کے چیکس تقسیم
72 کاشتکاروں کو 15 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو شکر گنج شوگر ملز سے بقیہ رقوم کی بروقت ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کاشتکاروں کو ان کی واجب الادا رقوم کے چیکس فراہم کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گنے کی رقم کی ادائیگی کا عمل کاشتکاروں کو مکمل رقم ملنے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
اب تک 72 کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 15 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے ، جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام کاشتکاروں کو ان کی مکمل رقوم شفاف اور بروقت انداز میں فراہم کی جائیں گی۔