گڑھ مہاراجہ: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا اچانک دورہ

گڑھ مہاراجہ: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا اچانک دورہ

محمود شاہ ایلیمنٹری سکول کا سٹاف غیر حاضر پایا گیا،ڈی ای او کی بر ہمی

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل احمدپورسیال رب نواز خان بلوچ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محمود شاہ مرکز کا اچانک دورہ کیا، جس دوران اسکول کا مکمل سٹاف غیر حاضر پایا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے چارج سنبھالتے ہی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے ۔ گزشتہ روز مبینہ شدید دھند میں صبح 8 بجکر 33 منٹ پر اسکول کا دورہ کیا گیا۔

جہاں سٹاف کی غیر حاضری پر افسر مجاز نے برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضری کی رپورٹ محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر کو ارسال کر دی۔ادارہ ہذا کے اساتذہ کا مؤقف ہے کہ شدید دھند اور سردی کی وجہ سے چند منٹ کی تاخیر ہوئی اور وہ جلد ہی سکول پہنچ گئے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ تعلیمی معیار اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کے لیے سکولوں کی نگرانی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں