فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ایکشن ، ناقص اشیا بیچنے پر جر مانے ، نو ٹس

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ایکشن ، ناقص اشیا بیچنے پر جر مانے ، نو ٹس

چنیوٹ میں 105 انسپکشنز کیں،زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تلف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اشیائے ضروریہ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 105 انسپکشنز کیں اور انتظامات میں بہتری کے لیے متعدد اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے ۔قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 68 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ دوران معائنہ کریانہ سٹورز سے 8 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات اور 11 لٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تلف کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ملک شاپ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بھی کارروائی کی گئی اور متعلقہ مالکان کو ہدایات جاری کی گئیں تاکہ آئندہ ایسے انتظامات کی خلاف ورزی نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں