ڈی سی آفس میں کرسمس تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر آفس میں گلوبل ویژن منسٹری کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر محمد فضل عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد، ریورنڈ پاسٹر سائمن آرسن جان، چیئرمین گلوبل ویژن منسٹری،وائس چیئرمین سنیل آرسن جان نے دیگر پاسٹرزکے ہمرا ہ خصوصی طور پر شرکت کی۔۔۔
پاسڑ سائمن جان نے تقریب کی قیادت کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا پاسٹر سائمن نے کہا کہ کرسمس امن محبت اور صلح سلامتی کا تہوار ہے ، یہ ہر ایک کے لیے بھر پور خوشی کا دن ہے ،محمد فضل عباس نے تمام پاسٹرز کا خیر مقدم کیا اور کرسمس کی مبارک دی،وائس چیئرمین پاسٹر سنیل جان نے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضل عباس اور دیگر وفود میں شامل تمام پاسٹرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاسٹر سلیمان یونس نے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔