چناب کالج میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مؤک ایکسرسائز

چناب کالج میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مؤک ایکسرسائز

پروفیسر فیاض جاوید پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کے عملے کی شرکت

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )چناب کالج شورکوٹ میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع مؤک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایکسرسائز کی نگرانی ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم نے کی، جبکہ کالج کے پرنسپل سراج الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مؤک ایکسرسائز میں پروفیسر فیاض جاوید، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کے عملے نے بھرپور شرکت کی اور فرضی ہنگامی صورتحال میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ پشاور جیسے افسوسناک واقعے کی دوبارہ روک تھام کے لیے ایسے حفاظتی اقدامات اور مؤک ایکسرسائزز ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سکیورٹی ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور تقریبات انجام دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں