صفیہ ٹرسٹ کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت، ایمبولینس عطیہ اور ہسپتال کے قیام کا اعلان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)چودھری اختر حسین سلہریا، چیئرمین صفیہ ٹرسٹ نے معروف دانشور و کالم نگار اینکر پرسن سید قاسم علی شاہ، اراکین اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر، راو کاشف رحیم، قمر سلطان باجوہ، ڈاکٹر نوید رمضان سلہریا اور دیگر کے ہمراہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر چیئرمین صفیہ ٹرسٹ نے علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک ایمبولینس عطیہ کی اور ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تاکہ بزرگ مریضوں اور دیگر شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔چودھری اختر حسین سلہریا نے کہا کہ خدمت خلق سب سے بڑی عبادت ہے اور مخیر حضرات کو فلاحی اداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ تقریب میں علاقے کی سماجی و تعلیمی شخصیات، صحافیوں اور فلاحی اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی اور صفیہ ٹرسٹ کی بلاتفریق خدمات میں تعاون کا عزم ظاہر کیا۔