جی سی یونیورسٹی میں جیورسٹ کوائز مقابلہ جات کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں جیورسٹ کوائز مقابلہ جات کا انعقاد

قانونِ شہادت، سیکشن اے ، سیکشن بی،سول پروسیجر بارے سوالات پوچھے گئے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ قانون کے زیرِ اہتمام جیورسٹ کوائز مقابلہ جات 2025 کا انعقاد کیا گیا۔فائنل مقابلہ جات کے ججز کے فرائض دلاور حسین چدھڑ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ، محمد فاروق احسن، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، اسد نثار بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور عمر لطیف بھٹہ ایڈووکیٹ، سی ای او نیشنل اکیڈمی اینڈ لیجنڈ لا کالج لاہور نے سرانجام دئیے ۔مقابلہ جات میں شعبہ قانون کی دس ٹیموں سے قانونِ شہادت، سیکشن اے ، سیکشن بی اور سول پروسیجر سے متعلق سوالات پوچھے گئے ، جن کے جوابات میں طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ طلبہ کے درمیان جیورسٹ کوائز مقابلہ جات کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے ، جس سے طلبہ کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ وائس چانسلر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قانون کے طالب علم کی حیثیت سے نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصم محمود اور چیئرمین شعبہ قانون ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات طلبہ میں موجود ٹیلنٹ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں