ڈی پی او ڈاکٹر نوید کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ڈی پی او ڈاکٹر نوید کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور موصول ہونے والی درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسروں کو درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نے فیلڈ افسروں کو ہدایت کی کہ تھانوں یا دفاتر میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں