جڑانوالہ :سماجی شخصیت رانا محمد انور انتقال کر گئے ، سپرد خاک کر دیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کی معروف سماجی شخصیت رانا محمد انور طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔۔۔
مرحوم کی نماز جنازہ صابری مسجد گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی جس میں صحافی حافظ عبدالحئی ، واصف سعید ، رانامون، رانا بابر،رانا اویس سمیت شہر بھر کی معروف شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں شہریوں نے رانا انور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔