ٹوبہ :جدید مشینری غیر فعال، دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام متاثر

ٹوبہ :جدید مشینری غیر فعال، دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام متاثر

ملازمین کی کمی کے باعث 25 کروڑ مالیتی مشینری بیکار، گلیاں کچرے سے بھرچکیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صفائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے ضلع کونسل کو 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فراہم کردہ جدید مشینری ملازمین کی کمی کے باعث اب تک فعال نہ ہو سکی ، مختلف مقامات پر بیکار اور زنگ آلود پڑی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دیہی سطح پر صفائی اور نکاسی آب کا نظام بدترین صورتحال کا شکار ہے ، گاؤں کی گلیاں کچرے کے ڈھیروں سے بھر چکیں جبکہ سیوریج لائنوں کے بند ہونے سے تعفن اور بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مشینری کو چلایا جائے تو صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے ، مگر تاحال انتظامیہ عملدرآمد نہیں کر رہی۔

چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف گجر نے بتایا کہ حکومت کو ملازمین کی بھرتی کیلئے باضابطہ گزارشات ارسال کر دی گئی ہیں اور جلد عملہ بھرتی ہوتے ہی مشینری کو فیلڈ میں فعال کر دینگے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی حکومتی سرمایہ ضائع ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ، دیہی علاقوں میں لوگ صحت و صفائی کے شدید مسائل سے دوچار ہیں۔ ذمہ دار ادارے فوری اقدامات کرتے ہوئے مشینری کو فعال بنائیں تاکہ دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا سکے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں