ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے پیرا فورس بھرتی کے انتظامات کا جائزہ لیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے پولیس لائن لاہور روڈ کا دورہ کیا اور پیرا فورس کی بھرتی کے عمل کے انتظامات و سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسروں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات کو آخر تک برقرار رکھا جائے اور بھرتی کا عمل سو فیصد شفاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے دوڑ سمیت دیگر تمام ٹیسٹ ان کی نگرانی میں کروائے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔