گوجرہ: اتحاد گروپ کے میاں عثمان ایڈوکیٹ کا وکلا کو ظہرانہ

گوجرہ: اتحاد گروپ کے میاں عثمان ایڈوکیٹ کا وکلا کو ظہرانہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا )بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار میاں عثمان ایڈوکیٹ نے وکلاء برادری کے اعزاز میں مقامی میرج ہال میں پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر گوجرہ بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ظہرانے کا ماحول خوشگوار اور دوستانہ رہا۔اتحاد گروپ کے صدارت کے امیدوار چودھری اعجاز اختر کہوجہ اور میاں عثمان ایڈوکیٹ نے وکلاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے میں آئین و قانون کی پاسداری، انصاف کی فراہمی اور جمہوری اقدار کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان مضبوط تعلقات ہی عدالتی نظام کو مؤثر بنا سکتے ہیں۔میاں عثمان ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ اگر وکلاء نے انہیں اعتماد دیا تو بار کے درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں