شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کا اجلاس

شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کا اجلاس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں شہر میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے ، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل منیجر آپریشن محمد عمران فقیر، تحصیل اسسٹنٹ منیجر آپریشن محی الدین، علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم کے پروجیکٹ منیجر حذیفہ اور آپریشن منیجر عادل محمود بٹ نے خصوصی شرکت کی اور تحصیل بھر میں جاری صفائی آپریشنز، مشینری کی دستیابی اور افرادی قوت کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں