ٹوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی،20 ارب سے ترقیاتی منصوبے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی حکومت کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے 20 ارب روپے سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔
تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے 9 ارب 48 کروڑ 12 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جہاں جدید ڈرینج، سیوریج سسٹم، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، گلیوں میں ٹف ٹائلز، سٹریٹ لائٹس، پارکس اور سولر سسٹمز شامل ہیں۔ تحصیل گوجرہ اور کمالیہ میں بھی میونسپل کمیٹیوں کی زیر نگرانی بنیادی سہولیات کے منصوبے پر بالترتیب 6 ارب 47 کروڑ 47 لاکھ اور 4 ارب 53 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔