ماموں کانجن:ساہیوال سے لاپتہ نوجوان راولپنڈی سے بازیاب

ماموں کانجن:ساہیوال سے لاپتہ نوجوان راولپنڈی سے بازیاب

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ساہیوال سے لاپتہ ہونے والا ماموں کانجن کا نوجوان علی رضا وٹو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے بیہوشی کی حالت میں بازیاب ہو گیا ہے ۔

منگل کی دوپہر تین کار سوار لٹیروں نے راستہ پوچھنے کے بہانے نوجوان کو روکا اور موبائل فون پر لوکیشن دیکھاتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔ اس دوران ایک ملزم نے علی رضا کے منہ پر رومال رکھ کر اسے گاڑی کے اندر گھسیٹ لیا۔ علی رضا کے مطابق اگلے دن اسے ہوش آیا تو وہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر موجود تھا۔نوجوان نے بتایا کہ لٹیروں نے اس کی جیب سے 30 ہزار روپے نقد اور قیمتی موبائل فون نکال لیے ۔ذرائع کے مطابق ساہیوال میں اس طرح کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں اور اغوا کے بعد شکار افراد اکثر راولپنڈی سے بازیاب ہوتے ہیں، تاہم پولیس ابھی تک اس گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں