سابق تحصیلدار جھنگ کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

سابق تحصیلدار جھنگ کیخلاف  اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ انٹی کرپشن جھنگ نے سابق تحصیلدار/سب رجسٹرار شوکت علی ساہمل کے خلاف رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ کارروائی سابق بیوروکریٹ شیخ ظفر اقبال کی درخواست پر کی گئی۔یاد رہے کہ موصوف نے جھنگ میں اپنی تعیناتی کے دوران رشوت کے معاملات میں ملوث رہنے کے الزامات کا سامنا کیا۔ مقدمہ نمبر 50/25 زیر دفعہ 161 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں