پاکستان لیبر قومی موومنٹ 13 جنوری کو ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاج کرے گی

پاکستان لیبر قومی موومنٹ 13 جنوری کو  ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاج کرے گی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 جنوری کو جھنگ روڈ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانوں کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جن میں ہیلمٹ کا معیار پورا نہ ہونا، موٹر سائیکل کے انڈیکیٹر کا خراب ہونا، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں چند دن کی تاخیر یا گاڑی کے کاغذات نامکمل ہونا شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں