چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزم گرفتار

چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف  کریک ڈاؤن، 7 ملزم گرفتار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \"کرائم فری پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ش

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \"کرائم فری پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملز موں کو گرفتار کیا۔اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی میں ایک عدالتی مفرور گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہونے پر تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں بجلی چوری اور بھکاری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تین ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں