جسم فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار
پینسرہ ٹھیکریوالہ (نمائندگان دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ دلال سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی چوکی سبزی منڈی کے انچارج اے ایس آئی میاں اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ ثاقب مہیس کی ہدایات پر عمل میں لاتے ہوئے کی۔پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دلال ادریس کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں رنگ رلیاں منانے میں مصروف افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملز موں میں بابا ادریس، ظہور، شاہ زیب، فاروق، سلمی بی بی اور سمیرا بی بی شامل ہیں، جنہیں تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ ثاقب مہیس اور چوکی انچارج اے ایس آئی میاں اعجاز نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم، فحاشی اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس متحرک ہے۔