کرائے داروں کا مالک مکان پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

کرائے داروں کا مالک مکان پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کرائے کے تنازع پر کرائے داروں نے مبینہ طور پر مالک مکان کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے ارسلان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کے گھر میں بطور کرائے دار مقیم ہیں تاہم وہ کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہے تھے ۔ جب کرائے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزمان طیش میں آ گئے اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔مدعی کے مطابق ملزمان نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں