زمین پر قبضے کی کوشش ،بھاری مالیت کی زیر کاشت فصل تباہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زمین پر قبضے کی کوشش کے دوران بھاری مالیت کی زیر کاشت فصل تباہ کردی گئی۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 273 ج ب کے قریب اعجاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ مخالفین نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اس کی زرعی اراضی پر زیر کاشت بھاری مالیت کی فصل بھی تباہ کر دی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔